پرانی تصاویر کو سیکنڈوں میں سکین کرنے والی گوگل ایپ متعارف

پرانی تصاویر کو سیکنڈوں میں سکین کرنے والی گوگل ایپ متعارف
پرانی تصاویر کو سیکنڈوں میں سکین کرنے والی گوگل ایپ متعارف

  

نیویارک (ویب ڈیسک)آپ کے اپنے بچپن ، لڑکپن اور جوانی کی تصاویر تو یقیناً پرانے طرز کے کیمرے سے لی گئی ہوں گی جن کے پرنٹ دھلوانے پڑتے تھے اور اس دور کی یادگار تصاویر اکثر البم میں سج کر گھر کے کسی محفوظ گوشے میں رکھ دی جاتی ہیں۔اب اگر آپ اس دور کو آن لائن دنیا میں لانا چاہے تو اس کے لیے سکینر کی ضرورت پڑتی ہے مگر یہ ڈیوائس بہت سست روی سے کام کرتی ہے اور کچھ درجن تصاویر کو سکین کرنے کے لیے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، تو اس کے لیے گوگل ہے نا۔

آپ کے موبائل فون کو آن کئے بغیر ہی باآسانی آپ کی تمام عادات بے نقاب کی جاسکتی ہیں، سائنسدانوں کا وہ انکشاف جس بہت سے لوگوں کو بے حد پریشان کردے گا

جی ہاں گوگل نے اپنی ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے پرنٹ فوٹوز (وہی پرانے کیمرے والی تصاویر) کو ڈیجیٹل ایچ ڈی فوٹوز میں بدلا جاسکتا ہے۔منگل کی شب گوگل نے فوٹو سکین نامی ایپ متعارف کرائی جو کہ کسی بھی تصویر کو چند سیکنڈوں میں سکین کرتی ہے۔یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ (اینڈرائیڈ 5.0 یا اس سے اوپر) میں دستیاب ہے ۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی