7ارب روپے کی شادی جس نے پوری دنیا میں تہلکہ برپا کردیا، اتنا پیسہ کس چیز پر لگایا گیا، تمام تفصیلات اور تصاویر منظر عام پر، دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

7ارب روپے کی شادی جس نے پوری دنیا میں تہلکہ برپا کردیا، اتنا پیسہ کس چیز پر ...
7ارب روپے کی شادی جس نے پوری دنیا میں تہلکہ برپا کردیا، اتنا پیسہ کس چیز پر لگایا گیا، تمام تفصیلات اور تصاویر منظر عام پر، دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) مال و دولت اور رتبے کی نمائش اگرچہ پسماندہ ممالک کے امراءمیں پایا جانے والا عام مسئلہ ہے لیکن بھارت کے ایک ارب پتی شخص نے تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں اور اپنی بیٹی کی شادی پر اس قدر پیسہ برباد کیا ہے کہ جس کی شاید ہی کوئی دوسری مثال مل سکے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سابق سیاستدان اور کان کنی کی صنعت سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت کالی جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی کی شادی پر تقریباً 7 ارب روپے لٹادئیے ہیں۔ شادی کی تقریب کا اہتمام بنگلور شہر کے ایک قدیم اور تاریخی قلع میں کیا گیا ہے جہاں 50 ہزار سے زائد مہمان مدعو ہیں، اور یہ تقریبات کئی دن تک جاری رہیں گی۔

’شادی کروں گی تو دھوم دھام سے۔۔۔‘ وہ لڑکی جو شان و شوکت سے شادی کرنے کیلئے منگنی کے بعد 17 برس بعد تک پیسے جمع کرتی رہی بالآخر وقت آیا تو شادی کی تقریب سے چند گھنٹے پہلے ایسا کام ہوگیا کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

اس شادی نے آغاز سے ہی ہر کسی کو حیران کررکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شادی کے کارڈ سونے کی تہہ سے مزئین ڈبوں میں بند کرکے بھیجے گئے۔ ان ڈبوں کے ڈھکنے میں ایک ایل ای ڈی سکرین لگی تھی جس پر ڈبہ کھولتے ہی ایک ویڈیو چلنا شروع ہوجاتی تھی۔ اس ویڈیو میں دلہن براہمنی زر و جواہرات پہنے ہوئے نظر آتی ہے جبکہ اس کا دولہا راجیو ریڈی پانچ سفید گھوڑوں کے جھرمٹ میں شان و شوکت کے ساتھ ٹہلتا نظر آتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دعوت نامہ لیجانے والے زریں ڈبوں پر ہی تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے صرف ہوئے ہیں۔ دلہن کے زیورات تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کے جبکہ شادی کے موقع کے لئے تیار کی گئی خصوصی ساڑھی تقریباً 30 کروڑ روپے میں تیار کی گئی ہے۔

شادی کی مرکزی تقریب آج منعقد ہورہی ہے جبکہ دیگر تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی۔ تقریبات کی شان و شوکت کو چارچاند لگانے کے لئے بالی ووڈ کے آٹھ ڈائریکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ شادی کے موقع پر رقص کے لئے بھی بالی ووڈ کی صف اول کی ہیروئنوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کالی جناردھن ریڈی حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست کرناٹکا سے رکن رہے ہیں، اور وہ کرپشن کے جرم میں تین سال جیل میں گزار کر حال ہی میں باہر آئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس