ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی نے وقت پر جہاز پر سوار ہونے کیلئے ایسا کام کردیا کہ اپنے نومولود بچے کی جان ہی چلے گئی، تفصیلات ایسی کہ جان کر انسان توبہ پر مجبور ہوجائے

ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی نے وقت پر جہاز پر سوار ہونے کیلئے ایسا کام کردیا کہ ...
ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی نے وقت پر جہاز پر سوار ہونے کیلئے ایسا کام کردیا کہ اپنے نومولود بچے کی جان ہی چلے گئی، تفصیلات ایسی کہ جان کر انسان توبہ پر مجبور ہوجائے

  

ویانا (نیوز ڈیسک) دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک میں شمار ہونے والے یورپی ملک آسٹریا کے شوچاٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایسا بھیانک واقعہ پیش آگیا کہ جس کا تصور کر کے ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔

اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک نوجوان خاتون مسافر نے ائیرپورٹ کے ایک ٹوائلٹ میں جا کر بچے کو جنم دیا اور پھر نومولود کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئی کیونکہ اسے پرواز نکل جانے کا خدشہ تھا۔ ٹوائلٹ میں لاوارث پڑا نومولود بچہ کچھ ہی دیر میں دنیا سے رخصت ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق رات دو بجے ٹوائلٹ کی صفائی کے لئے جانے والے عملے کو خون میں لت پت بچہ نظر آیا تو فوری طور پر ایمرجنسی اہلکاروں کو اطلاع کردی گئی۔ جس وقت طبی عملہ پہنچا تو بچہ زندہ تھا لیکن ہسپتال لیجاتے ہوئے اس کی موت واقع ہوگئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر بچے کو جنم دینے والی خاتون کی تلاش شروع کر دی اور کچھ ہی دیر بعد 27سالہ خاتون کا پتہ چلالیا گیا۔

دوران پرواز مسافر جہاز کے سامنے آسمان میں اچانک ایسی چیز آگئی کہ پائلٹ کے اوسان خطا ہوگئے، یہ کوئی جہاز یا پرندہ نہیں تھا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ پوری دنیا پریشان ہوگئی

ائیرپورٹ حکام کے مطابق خاتون بیلاروس کے دارالحکومت سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن جارہی تھی۔ اس کی رابطہ پرواز کچھ وقت کے لئے شوچاٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رکی تھی جہاں اس نے ٹوائلٹ میں بچے کو جنم دیا اور اپنی پرواز نکل جانے کے خدشے کے پیش نظر بچے کو ٹوائلٹ میں ہی چھوڑ کر فرار ہو رہی تھی۔

ویانا ائیرپورٹ کے ترجمان پیٹر کلیمان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ 9نومبر کی رات کو پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے کو جنم دینے والی خاتون نے اسے جان بوجھ کر ٹوائلٹ میں چھوڑنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ سفاک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس