پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو پروان چڑھانے کیلئے انجاز پاکستان اور گلف ایئر کا اشتراک

پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو پروان چڑھانے کیلئے انجاز پاکستان اور گلف ...
 پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو پروان چڑھانے کیلئے انجاز پاکستان اور گلف ایئر کا اشتراک

  

لاہور(پ ر)گلف ایئر اور INJAZ پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی سالانہ مقابلے کیلئے اشتراک ہوا ہے جو انجاز العرب کے عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے والی کمپنی کے پروگرام پر منحصر ہے اور اس کا نام انجاز العرب ینگ انٹرپرے نیور کمپی ٹیشن 2016 (INJAZ Al-Arab Young Entrepreneurs Competition 2016) ہے۔ گلف ایئر طلبا اور INJAZ پاکستان کے آفیشلز کیلئے ٹکٹ اسپانسر کر رہا ہے جو بحرین کے دارالحکومت ماناما میں ہونے والے مقابلے میں شرکت کریں گے۔مقابلہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ کمپنی کے پروگرام کی بنیاد پر کی جانے والی چھ ماہ کے تجرباتی علم اور اس پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے جسے کارپوریٹ ماہرین کا ایک منتخب گروپ چلاتا ہے جو طلبا کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ایک کاروبار کو بنانے، اس کی مارکیٹنگ اور اسکا حساب کرنے کیلئے کام کرتے ہیں۔یہ مقابلہ دراصل ان طلبا کی کامیابی کا سالانہ جشن ہے جنہوں نے اپنے ملک میں نیشنل کمپنی پروگرام کمپی ٹیشن میں حصہ لیا اور کاروباری منصوبہ بندی، مارکیٹ ریسرچ، مارکیٹنگ، سیلز اور feasibility studies میں بہترین علم کا عملی مظاہرہ کر کے اس میں کامیابی حاصل کی۔گلف ایئر پاکستان کے کنٹری منیجر سلیم موتی والا نے کہا کہ" گلف ایئر ہمیشہ سے پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو سپورٹ اور انہیں رہنمائی فراہم کرنے کے مواقع ڈھونڈتا رہا ہے۔ پاکستان ذہین اور باہمت نوجوانوں کی سرزمین ہے اور ان نوجوانوں کی مستقل حوصلہ افزائی اور سپورٹ کے ذریعے گلف ایئر کا مقصد انہیں مستقبل میں کامیابی کیلئے اس طرح کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔"INJAZ پاکستان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عظمیٰ خان نے کہا کہ" ہم اس پورے منصوبے کے دوران مدد فراہم کرنے پر گلف ایئر کے انتہائی شکر گزار ہیں ۔

او۔

ر ہماری نظریں اس باہمی شراکت کو پائیدار بناتے ہوئے طویل عرصے تک جاری رکھنے پر مرکوز ہیں۔ اس شراکت داری کی بدولت بحریہ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ٹیم کو بحرین میں INJAZ Al-Arab کے زیر اہتمام عالمی ریجنل مقابلے میں حصہ لے کر اپنی کاروباری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

مزید : کامرس