فلم ’’جان ہتھیلی پہ‘‘میں وہ سب کچھ ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں،اسلم گڑا

فلم ’’جان ہتھیلی پہ‘‘میں وہ سب کچھ ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں،اسلم گڑا

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار اسلم گڑا کی ہوم پروڈکشن فلم ’’جان ہتھیلی پہ‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔ڈائریکٹر حسن عسکری اس فلم کو جلد از جلد مکمل کرکے عام نمائش کے لئے پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ فلم ’’جان ہتھیلی پہ‘‘کا مرکزی کردار پروڈیوسر اسلم گڑا نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں آفرین خان،صوبیہ خان،اچھی خان،انور خان،احمد چیمہ،شفقت چیمہ ،ذیشان سکندر ،مسعود اختر ،جہانگیر جانی اور ولی بخاری شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم گڑا نے بتایا کہ میری فلم میں وہ سب کچھ ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں فلم کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے اس فلم کے گیت انتہائی مسحور کن ہیں جو سننے والوں کو یقیناً متاثر کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر حسن عسکری نے فلم کے ایک ایک سین پر خصوصی محنت کی ہے اس کے ساتھ ساتھ تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کردار اس خوبصورت سے نبھائے ہیں کہ جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔میرا کام تھا ایک اچھی فلم بنانا اس کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ عوام کریں گے کیونکہ ان کو سب سے بہتر منصف مانتا ہوں ۔

مزید : کلچر