ماہ نور اور سدرہ نور کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’بازار عشق‘‘آج سے شروع ہوگا

ماہ نور اور سدرہ نور کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’بازار عشق‘‘آج سے شروع ہوگا
 ماہ نور اور سدرہ نور کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’بازار عشق‘‘آج سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) شالیمار تھیٹرکا نیا سٹیج ڈرامہ ’’بازار عشق ‘‘آج سے شروع ہوگا۔اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔’’بازار عشق‘‘کے نمایاں فنکاروں میں انیشاء خان،ساقی خان،شاہد خان اورگڈوکمال شامل ہیں ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نورنے کہا کہ میرا فنی کیرئیر اس بات کا گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ان سٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے کو ترجیح دی ہے جن میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہو۔اس ڈرامہ کے لئے میں نے منفرد ڈانس آئٹمز تیار کئے ہیں۔سدرہ نور نے کہا کہ ’’بازار عشق‘‘میں اہم کردار ادا کررہی ہوں اس ڈرامہ کے لئے نئے ڈانس آئٹمزتیار کئے ہیں۔میں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے معروف فیشن ڈیزائنرسے ملبوسات تیار کروائے ہیں۔ ماہ نور نے بتایا کہ میں مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ دور رہتی ہوں کیونکہ شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مشینی دور میں دوست اور دشمن کی پہچان بڑی مشکل ہے ۔
اور اسی وجہ سے دوست کم بناتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر اپنی روٹین کے مطابق جاری ہے اور وہی کچھ دکھایا جا رہا ہے جو عوام کی ڈیمانڈ ہے ۔ تھیٹر پر بلاوجہ سے تنقید ناجائز ہے ۔

مزید :

کلچر -