ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چاہتی ہوں،اداکارہ و پرفارمرسونو

ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چاہتی ہوں،اداکارہ و پرفارمرسونو
 ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چاہتی ہوں،اداکارہ و پرفارمرسونو

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر سونو بٹ نے کہا ہے کہ وہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرناچاہتی ہیں۔سونو نے کہاکہ گوہمسایہ ممالک کے ڈراموں میں گلیمربہت زیادہ ہوتاہے مگر مقصدیت نہیں ہوتی جبکہ پاکستانی ڈرامہ ایک مقصد لئے ہوتاہے۔سونونے کہاکہ وہ اب تک بہت سارے برانڈ شوٹس کرواچکی ہیں۔ناز تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں پرفارمنس پسند کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ماڈلنگ کامستقبل بہت روشن ہے اس لئے جو ماڈلنگ میں ان ہوجاتاہے وہ کسی اور طرف کام ہی نہیں کرتا مگر میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاؤں گی۔

سو

نو نے مزیدکہاکہ پاکستانی فلموں کا معیار اب پہلے جیسا نہیں رہا ابھی بھی صرف گلیمرسے بھرپور فلمیں آرہی ہیں جن میں اداکاری و کہانی نام کی بھی نہیں ہوتی اس لئے فی الحال ٹی وی ڈراموں کو ہی ترجیح دوں گی۔

مزید : کلچر