ریڈیو پاکستان لاہور سٹیشن شدید مالی بحران کا شکارملازمین متاثر

ریڈیو پاکستان لاہور سٹیشن شدید مالی بحران کا شکارملازمین متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور سٹیشن اپنے ڈراموں اور میوزک پروگرام کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ یہی لاہور ریڈیو اسٹیشن،ریڈیو پاکستان کی پہچان اور پاکستان کی آواز ہے۔ آج کل لاہور سٹیشن شدید مالی بحران کا شکار ہے جس پر ارباب اختیار کی کوئی توجہ نہیں۔ اس مالی بحران سے نہ صرف ریڈیو کے ملازمین متاثر ہو رہے ہیں بلکہ ریڈیو کے لکھاری، صدا کار ،گلوکار اور میوزیشنز بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ڈرامہ نگاروں اور فیچر رائیٹرز کو گزشتہ دس ماہ سے ان کا حقِ خدمت ادا نہیں ہوا۔
اس طر ح فنکاروں اور صداکاروں کو بھی گزشتہ دس ماہ سے اُن کے کا م کا معاوضہ نہیں ملا جو ہر روز ریڈیو کے چکر لگاتے ہیں اور مایوس لو ٹ جاتے ہیں۔محترمہ مریم اورنگ زیب صاحبہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ ساتھ براڈ کاسٹنگ کی بھی منسٹر ہیں،اس طر ف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -