دعا ہے کہ رواں سال میں پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے،صوفیہ احمد
لاہور ( فلم رپورٹر)اداکارہ صوفیہ احمدنے کہا ہے کہ انسان کبھی مکمل نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے میری دلی دعا ہے کہ رواں سال میں پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے خدا ہم سب کو پیار اور محبت سے رہنے کی توفیق عطاء فرمائے ‘پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہوتا جا رہا ہے ۔صوفیہ احمدنے کہاکہ پی ٹی وی فنکاروں کی اکیڈمی ہے اس ادارے نے روز اول سے ہر فنکار کی تربیت کی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں اداکاری کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقسمتی کی وجہ مواقع میسر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔