انجمن تاجران اردو بازار کے تعاون سے کتاب میلہ آج پریس کلب میں لگے گا

انجمن تاجران اردو بازار کے تعاون سے کتاب میلہ آج پریس کلب میں لگے گا

لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران اُردو بازار کے تعاون سے لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام تین روزہ کتاب میلہ آج 18 نومبر سے لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی کے لان میں ہو رہا ہے جس میں اسلامی، معلوماتی، ادبی، چلڈرن اور جنرل بکس کے پبلشرز شرکت کریں گے اور رعایتی نرخوں پر کتب شائقین کو فراہم کریں گے۔ صدر انجمن تاجران اُردو بازار خالد پرویز نے کہا ہے کہ کتاب کلچر کے فروغ کے لیے ایسے کتاب میلوں کا انعقاد ضروری ہے کہ ٹی وی، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نے بچوں کو کتاب سے دور کر دیا ہے حالانکہ اچھی کتاب ایک ایسا ساتھی ہے جو ہمیشہ ساتھ دیتا ہے اور رہنمائی کرتا ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں ایک علم دوست شخصیت ہیں پریس کلب میں ’’کتاب میلے‘‘ کا انعقاد ایک ایسی شاندار روایت ہے جسے قائم رہنا اور آگے بڑھانا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1