فارماسسٹوں سے کلیریکل کام لینے کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

فارماسسٹوں سے کلیریکل کام لینے کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں فارماسسٹوں کو ڈسپنسراور سٹور کیپر بنا دیا گیا۔

ایم بی بی ایس کے بعد ملک میں دوسری کریم فارماسسٹ ہیں ایف ایس سی میں 87فیصد سے زائد نمبر لینے کے بعد ڈاکٹر آف فارمیسی کے 5سالہ کورس میں داخلہ ملتا ہے جس کے بعد پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والوں کو گریڈ 17میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرو ں کے برابر ملازمت ملتی ہے مگر اس وقت ہسپتالوں کی انتظامیہ نے گریڈ 17کے فارماسسٹوں کو ان کے اصل کام سے ہٹاکر کلیریکل سٹاف میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1