انسداد ڈینگی مہم پرائس مجسٹریٹوں کی کاروائیاں ، 57گرفتار

انسداد ڈینگی مہم پرائس مجسٹریٹوں کی کاروائیاں ، 57گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر)انسداد ڈینگی اور گرانفروشوں کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ،تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے384مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر7دکانداروں کے چالان کیے جبکہ6,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،33افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر57افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے7افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔دریں اثناء ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے اور اِن ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اسی طرح ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو بھی چیک کر رہی ہیں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔