ایم اے جوہر ٹاؤن چوہدری چوک پارک پر غیر قانونی پلازے کی تعمیر جاری ، ٹاؤن پلاننگ اور اسٹیٹ برانچ خاموش

ایم اے جوہر ٹاؤن چوہدری چوک پارک پر غیر قانونی پلازے کی تعمیر جاری ، ٹاؤن ...

 لاہور(اقبال بھٹی)ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا ،پی آئی اے والی مین روڈپر واقع سی ون بلاک ایم اے جوہر ٹاؤن چوہدری چوک پارک پر کمرشل تعمیر کی جا رہی ہے مافیا بڑی دلیری کے ساتھ پلازہ تعمیر کر رہا ہے ،ٹاؤن پلاننگ برانچ والے کہتے ہیں کہ اسکی ذمہ دارڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ برانچ ہے جبکہ ڈائریکٹراسٹیٹ ون کا کہنا ہے کہ یہ کمرشل تعمیر ہو رہی ہے ،اس کی ذمہ داری ٹاؤن پلاننگ ونگ کی کمرشلائزیشن برانچ کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم اے جوہر ٹاؤن کے سی ون بلاک چوہدری چوک میں پارک پر غیر قانونی کمرشل (پلازہ)تعمیرکیا جارہا ہے جو کہ مین روڈ الجنت شادی ہال سے پی آئی اے گول چکر تک پر ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم اے جوہر ٹاؤن سکیم کے نقشہ کے مطابق اس جگہ پارک ہے ،پارک کے کچھ حصہ پر پہلے ہی انکروچمنٹ کر کے غیر قانونی مکان بن چکے ہیں جن کو اتھارٹی نے ابھی تک نہیں گرایااور اب باقی حصہ پر غیر قانونی پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے ،اور یہ غیر قانونی تعمیر ایل ڈی اے کے افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے کی جا رہی ہے ،مگر اتھارٹی کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1