انڈیا ،اسرائیل گٹھ جوڑ سے دشمنو ں کے عزائم ظاہر ہو گئے،میاں امجد

انڈیا ،اسرائیل گٹھ جوڑ سے دشمنو ں کے عزائم ظاہر ہو گئے،میاں امجد

لاہور(پ ر)تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے سیکرٹری جنرل میاں امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ سے پاکستان دشمنوں کے ناپاک عزائم ظاہر ہو گئے بے گناہ کشمیریوں اور مظلوم فلسطینیوں کے قاتل مودی اور اسرئیلی صدر کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی بنیاد مسلم دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں بیٹھ کر اسرئیلی صدر کی طرف سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی انڈیا اور اسرائیل کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت کے ارتکاب پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس کو سبوتاژکرنے کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا افغانستان کے حوالے سے انڈیا میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنا افسوسناک ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1