مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم

مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم

لاہور(خبرنگار) مرکزی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کی ہدایت پر صدر یوتھ ونگ لاہور مسلم لیگ (ن) خرم روحیل اصغر نے خواتین یوتھ ونگ قصور کی عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے۔ اس موقع پر خواتین یوتھ ونگ قصور کی آرگنائزر محترمہ حسرت فلک بھی موجود تھیں۔ خرم روحیل اصغر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین یوتھ ونگ کی عہدیداران اور کارکنان مسلم لیگ ن کی حب الوطنی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کی جانے والی جدوجہد کا احوال گھر گھر پہنچائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1