عوام نے مخصوص نشستوں پر بھی الزامات لگانے والوں کو مسترد کر دیا،پرویزملک

عوام نے مخصوص نشستوں پر بھی الزامات لگانے والوں کو مسترد کر دیا،پرویزملک

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے مخصوص نشستوں پر جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھی مخصوص نشستوں کے الیکشن پر خدمت امانت ،دیانت اور شفافیت کی جیت ہوئی الزامات، جھوٹ بولنے ،منفی و انتشار کی سیاست کرنے والوں کو مخصوص نشستوں پر بھی بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک ترک دستی لازوال دوستی ہے، جو آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے،ترکی نے پاکستان کا مشکل وقت کادوست ہی نہیں بلکہ بھائیوں جیسا کردار ہمیشہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے برادرملک ترکی کے صدر کے اعزاز میں ہونے والے پالیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے ثابت کردیا کہ وہ سیاستدان نہیں بلکہ صرف ایک کرکٹر ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1