پی ٹی آئی ترک صدر کی دل سے قدر کرتی ہے،صمصام بخاری
لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ تحریک انصاف ترک صدر کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتی ہے اور طیب اردگان کی دل سے قدر کرتے ہیں ، پاکستان اور ترکی کی دوستی لازوال ہے ، پاکستان اور برادر اسلامی ملک ترکی کے ساتھ بہت قریبی تعلق رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کا سپریم کورٹ میں کیس ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کی، ملک کی سب سے بڑی لعنت کرپشن ہے جب تک ملک سے اس کاخاتمہ نہیں ہوجاتا غریب عوام کی زندگیوں میں تبدیلی نہیں آسکتی، تحریک انصاف پانامہ لیکس کے ایشو کو مرنے نہیں دے گی اور ان کو انجام تک پہنچا کر دم لے گی ۔