ملبوسات کے نت نئے ڈیزائن ، خواتین میں ریڈی میڈ کپڑوں کی خریداری کا رجحان

ملبوسات کے نت نئے ڈیزائن ، خواتین میں ریڈی میڈ کپڑوں کی خریداری کا رجحان

لاہور(رپورٹ:دیبا مرزا :ذیشان منیر)موسم کے بد لنے کے ساتھ ہی فیشن ڈیزائنرز نئی کو لیکشن کی لانچنگ کی تیا ریا ں شروع کر دیتے ہیں بڑے بڑے ناموں والے ڈیزائنرز نے بھی اپنی نئے ڈیزائن مارکیٹ میں متعارف کروا دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مظابق فیشن میں آئے روز نت نئے اضا فوں نے عام گھریلو خواتین کی سوچ کو تیزی سے تبدیل کردیا ہے ۔روز نامہ ’’پاکستان‘ ‘کی طرف سے کئے گے فیشن سروے میں یہ با ت واضح نظر آئی کی خواتین میں ریڈی میڈبرانڈ ڈ کپڑوں کی خریدا ری کا رجحا ن تیزی سے فروغ پا نے لگا ۔خواتین ان سلے کپڑوں کی نسبت ریڈی میڈ کپڑوں کو ذ یا دہ تر جیح دینے لگی ہیں جس کی کئی وجو ہا ت ہیں ریڈی میڈ کپڑے ایک تو نہا یت مناسب دام میں مل جا تے ہیں اور دوسرا برا نڈڈ ڈیزائنرز کے آپس میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ کی و جہ سے بھی گاہکوں کو فا ئدہ ملتا ہے اور خواتین کے لئے نئے نئے ڈیزائن ہر وقت مارکیٹ میں دستیاب ہو تے ہیں ۔فیشن میں جدت کے حوا لے سے مشہور فیشن ڈیزائنر بینا سہیل ، فجر ، و قا ص نے بتا یا کہ چند سال پہلے کی نسبت خواتین میں ریڈی مید کپڑوں کی خریدا ری کا رجحا ن بڑ ھنے لگا ہے ا نہوں نے کہ پہلے خواتین خود سے ڈیزائن لا تی تھیں لیکن اب ما رکیٹ میں آ نے وا لے وا لے مختلف نا موں کے ان برانڈز نے کسٹمر کو سہو لت فرا ہم کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ہم مو سم کے تبد یل ہو نے کے فوری ساتھ ہی اپنے کپڑوں کی نئی رینج کو متعا رف کر وا نے کی تیا ریا ں شروع کر دیتے ہیں خواتین کو بھی چا ہیے کہ وہ فیشن کے مطابق لبا س کا انتخا ب کر یں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1