کفر سے جنگ جیتنے کیلئے جذبہ جہاد کو اپنانا ہو گا،عبداللطیف خالد

کفر سے جنگ جیتنے کیلئے جذبہ جہاد کو اپنانا ہو گا،عبداللطیف خالد

لاہور(خبر نگار خصوصی) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ انڈیا اور عالم کفر سے جنگ جیتنی ہے تو پرانے جذبہ جہاد کو اپنانا پڑھے گا اور منکریں جہاد اور اکھنڈِ بھارت کے حامی قادیانیوں کو بطور جماعت خلاف قانون قرار دینا پڑھے گا ۔ مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان اور تحریک پاکستان کے قائدین نے ملک حاصل کرتے وقت جس قرآنی نظام کا وعدہ کیا تھا اسے وعدے کو نبھانے کے لیے موجودہ حکمرانوں رولنگ کلاس اور سیاست دانوں کو اپنا کردار اد ا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور دینی جماعتیں پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کر رہی ہیں جبکہ افواج پاکستان جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سول اور فوج میں موجود کلیدی عہدوں سے منکرین جہاد اور قادیانیوں کو الگ کیا جائے اور وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنایا جائے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایا ہے کہ 11-12ربیع الاول کو چناب نگر کے پہلے اسلامی مرکز’’ جامع مسجد احرار ‘‘میں سالانہ دو روزہ ختم نبوت کانفرنس روائتی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے جس میں قائدین احرار تحریک ختم نبوت ذوعما ء اور مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام خطاب کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1