کیتھولک پادریوں کا ٹرمپ کو مہاجرین کے معاملے پر چیلنج

کیتھولک پادریوں کا ٹرمپ کو مہاجرین کے معاملے پر چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آن لائن) امریکا کے کیتھولک پادریوں نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مہاجرین کے معاملے پر چیلنج کردیا، کہا کہ مہاجرین کو پناہ دینے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کے عہد پر قائم ہیں۔بالٹی مور میں ہونے والی کیتھولک پادریوں کی کانفرنس میں نائب صدر پادری گومز نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کے ساتھ ہی مہاجرین معاملے پر سخت پیغام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی مدد کا ہمارا مشن جاری رہے گا، مہاجرین کو تحفظ دینے کے عہد پر قائم رہیں گے، امریکا کے ایک تہائی سے زیادہ کیتھولک پادری لاطینی ہیں اور کچھ باہر کے ممالک سے آئے ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -