اکبر ایکسپریس کو قلعہ شیخوپورہ ریلوے سٹیشن پر 2منٹ کیلئے رُکنے کی اجازت

اکبر ایکسپریس کو قلعہ شیخوپورہ ریلوے سٹیشن پر 2منٹ کیلئے رُکنے کی اجازت

لاہور(خبر نگار خصوصی)ریلوے انتظامیہ نے لاہور۔ کوئٹہ۔ لاہور کے درمیان چلنے والی اکبر ایکسپریس (23-UP/24-DN)کو قلعہ شیخوپورہ ریلوے سٹیشن پر 2منٹ کے لئے رُکنے کی اجازت دیدی ہے۔ عوام کو یہ سہولت تین ماہ کے لئے عارضی طورحاصل ہوگی ۔ اس فیصلے پر فوراً عمل درآمد ہوگا۔

مزید : علاقائی