ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست پر عدالتی معاونین طلب

ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست پر عدالتی معاونین طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر عدالتی معاونین کو طلب کرلیاہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار صائمہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت پنجاب نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کو تعینات کر دیاجس پر عدالت نے کہا کہ معیار مقرر نہ کرنے پر کیوں نہ متعلقہ انتظامیہ کو جرمانہ کیا جائے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

معاونین طلب

مزید : علاقائی