پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے اچھا پیغا م نہیں دیا ، روبینہ خالد

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے اچھا پیغا م نہیں دیا ، روبینہ ...

اسلام آباد(خصو صی رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے اچھا پیغا م نہیں دیا اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو تقریب میں شرکت سے روک کر کے پی کے کے عوام کو تنہائی کا شکار کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ترکی کے وزیراعظم حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے مہمان تھے۔ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ معزز مہمان کو عزت دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اس فیصلے نے کے پی کے کے عوام شرمسار کردیا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عمران خان نے تو بھارت کے دورے کے دوران مودی سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز سمجھا حالانکہ مودی بھارتی مسلمانوں کے جانے پہچانے قاتل ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کے پی کے کے عوام ایسی حکومت کو بھگت رہے ہیں جو انہیں فیڈریشن کے ثمرات حاصل کرنے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کے پی کے کے عوام کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ آج معزز مہمان کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی کے کی کرسی خالی تھی جو انتہائی قابل مذمت بات ہے۔

مزید : علاقائی