یونیورسٹی آفویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزمیں آل پاکستان نعت و قرآت مقابلے

یونیورسٹی آفویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزمیں آل پاکستان نعت و قرآت مقابلے

لاہور ( خبر نگار )یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز آل پاکستان نعت و قرات کے مقابلوں کا انعقادکیا۔قرات و نعتیہ مقا بلے میں پاکستان بھر کی مختلف جامعا ت سے طلبہ و طا لبا ت کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔ قرات کے مقا بلے میںیو نیورسٹی آف سر گو دھا کے محمد ابو بکر نے پہلی،گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور کے محمد عا مر نے دوسر ی اوریو نیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لو جی کے طلحہ فاروقی نے تیسر ی پو زیشن حا صل کی جبکہ نعتیہ مقابلے میں پنجاب یو نیورسٹی کی طا لبہ سجد ہ نے پہلی،ایگر ی کلچر یو نیور سٹی فیصل آباد کے مکر م نے دوسری جبکہ یو نیورسٹی آف سر گو دھا سے حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اُس مو قع پرمشہور نعت خواں اختر حسین قریشی نے مہما ن خصو صی کے فرا ئض انجام دیے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اختتا می تقر یب کی صدارت کرتے ہو ئے جیتنے والے طلبہ و طا لبا ت کے در میانانعا می شیلڈیں اور سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4