ہیلتھ یونیورسٹی کا کانووکیشن،192طلباء میں ڈگریاں تقسیم

ہیلتھ یونیورسٹی کا کانووکیشن،192طلباء میں ڈگریاں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے دوسرے کانووکیشن کا انعقاد جمعرات کے روز یونیورسٹی کے شمس آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین تھے۔ کانووکیشن میں2014-15ء میں کورس مکمل کرنے والے192 پوسٹ گریجویٹس کوڈگریاں جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے 16گریجویٹس کو گولڈ میڈل عطا کیے گئے۔ یو ایچ ایس کے دوسرے کانووکیشن میں 4طلبہ کو پی ایچ ڈی، 119کو ایم فل بیسک سائنسز، 15کو ایم فل ایم ایل ایس، 43کو ایم ایس، 2کو ایم ڈی، 4کو ایم ڈی ایس، 7کو ماسٹر ز ان ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن اور ایم ایس سی نرسنگ اور ایم ایس سی میڈیکل ٹیکنالوجی میں ایک ایک طالب علم کو ڈگری جاری کی گئی۔