نظریۂ پاکستان فورم اسلام آباد‘کے عہدیداروں کی محمود علی کے مزار پر حاضری

نظریۂ پاکستان فورم اسلام آباد‘کے عہدیداروں کی محمود علی کے مزار پر حاضری

لاہور(اپنے خبر نگار سے) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما ،آسام مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل، تحریک تکمیل پاکستان کے بانی صدر اور سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان محمود علی مرحوم کی دسویں برسی کے موقع پر اسلام آباد ایچ 8/1کے قبرستان میں ان کے مزار پر تحریک پاکستان کے کارکنوں ،نظریۂ پاکستان ٹرسٹ ،نظریۂ پاکستان فورم اسلام آباد‘راولپنڈی اور چکوال کے عہدیداروں ،تحریک تکمیل پاکستان کے عہدیداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حاضری دی ،پھولوں کی چادریں چڑھائیں کی۔ لاہور سے آئے ہوئے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک تکمیل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مرحوم کے دیرینہ رفیق شاہد رشید نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ اوچیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4