داتا علی ہجویریؒ کی وجہ سے بے شمار غیر مسلم مذہب اسلام میں داخل ہوئے،علماء

داتا علی ہجویریؒ کی وجہ سے بے شمار غیر مسلم مذہب اسلام میں داخل ہوئے،علماء

لاہور (پ ر) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سرپرست اعلیٰ علامہ شیخ الحدیث خادم حسین رضوی، پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، صاحبزادہ پیر محمد اعجاز اشرفی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ ، پیر قاضی محمود اعوان ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ داتا گنج بخش علی ہجویری کی کاوشوں سے بے شمار غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ ہندوجوگی رائے راجو جو ہوا میں اُڑنے کی صلاحیت رکھتا تھا آپ کی کرامت دیکھ کر مسلمان ہوا۔

اور آپ نے اسے شیخ ہندی کا خطاب دیا اور یہی شیخ ہندی آپ کے جانے کے بعد جانشین بنا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4