حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک نہیں،حافظ زبیر کاردار

حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک نہیں،حافظ زبیر کاردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ۔ر) پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک نہیں یا پھر کوئی سروکار نہیں عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اپنی آمدن کا بڑا حصہ حکمرانوں کو ٹیکس کی صورت میں دینے کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں حکمران قوم کے پیسے سے بیرونی دوروں، اللوں تللوں اور ناکام منصوبوں پر خرچ کر رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے فنڈز کو لاہور پر خرچ کرنے کے باوجود شہر کی صورت حال ابتر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں ہونے والی اکھاڑ بھچاڑ کی وجہ سے شہری گلے سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔