شادباغ ، انسپیکٹر نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالے منشیات فروشوں کی ضمانتیں کرادیں

شادباغ ، انسپیکٹر نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالے منشیات فروشوں کی ...

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ انسپکٹر چودھری رحمت نے تھانہ شادباغ پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے منشیات فروش ملزمان کی ضمانتیں کروا دیں ۔ بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علاقے میں ایک ماہ قبل پولیس نے منشیات فروش چھوٹا شہباز ، بڑا شہباز، کالی بلوچ، پپو بلوچ وغیرہ کے اڈے پر چھاپہ مار ا جس پر ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل صفدر زخمی ہو گیا ۔ملزمان کے خلاف تھانہ شادباغ میں پولیس مقابلے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ،بعد ازاں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ انسپکٹر چودھری رحمت نے ملزمان سے ساز باز کرکے ان کی ضمانتیں کروا دیں ۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ چودھری رحمت اے ایس آئی سے لیکر انسپکٹر رینک تک عرصہ دراز سے اسی تھانے میں تعینات ہیں اور وہ جرائم پیشہ افراد کی مبینہ طور پر پشت پناہی کرتا ہے ۔

مزید : علاقائی