پنجاب ،630ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق ،522 شدید زخمی ہوگئے

پنجاب ،630ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق ،522 شدید زخمی ہوگئے

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز630ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 522افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ203افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران8افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 280 ڈرائیور،14کم عمرڈرائیور، 346مسافر اور107پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ133ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 136متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد61حادثات میں70متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ29 حادثات میں34متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل733متاثرین میں594مرد اور139خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں468موٹر سائیکلز،93آٹو رکشے،70 موٹر کاریں51مسافربسیں،39ٹرک اور74 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی