نصیر آبا د ،30سالہ نوجوان ٹر ین کی زد میں آکر جا ں بحق ہو گیا

نصیر آبا د ،30سالہ نوجوان ٹر ین کی زد میں آکر جا ں بحق ہو گیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) نصیر آبا د کے علاقہ میں 30سالہ نوجوان ٹر ین کی زد میں آکر جا ں بحق ہو گیا ۔ پو لیس نے شنا خت نہ ہو نے پر لا ش مردخا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ نصیر آبا د کے علاقہ ر یلوے پھا ٹک کے قریب 30سالہ نوجوان ٹر ین کی زد میں آکر جا ں بحق ہو گیا ۔ اہل علاقہ کے مطا بق نوجوان نے کا نوں میں ہینڈ فری لگا ر کھی تھی اور کسی سے با ت کرر ہا تھا ۔ پو لیس نے متو فی کی شناخت کے لئے مقامی علاقہ میں پو چھا لیکن شنا خت نہ ہو نے پر لا ش مردہ خا نہ میں منتقل کر د ی گئی ۔ پو لیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کی جیب میں سے 5سورو پے کا نو ٹ ملا ہے اسکے علاوہ کوئی شناختی کا رڈیا کو ئی چیز نہیں ملی ، شبہ ہے نوجوان نے خود کشی کی ہے ۔ مز ید تفتیش جا ر ی ہے، ورثا کے ملنے پر اصل حقائق واضح ہو نگے۔

مزید : علاقائی