مرید کے کے معروفعالم دین مولانا محمد امجد اجمل انتقال کر گئے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مرید کے ضلع شیخوپورہ کے معروف عالم دین مولانا محمد امجد اجمل انتقال کر گئے ،جماعت اسلامی کے رہنما چودھری محمد الیاس نے مولانا محمد امجد اجمل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے چودھری الیاس نے کہا ہے کہ مولانا امجد اجمل عظیم خطیب تھے ان کے والد محترم بھی عصر حاضر کے ممتاز خطیب اور امام تھے ان کی وفات سے ضلع شیخوپورہ ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا ہے ہم ان کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لوحقین کے لیے صبرو جمیل کی دُعا کرتے ہیں۔