لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے
گجرات(بیورورپورٹ)گجرات میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کے گاؤں جھیورانوالی میں مہدی خاں وغیرہ پانچ افراد نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے اظہر فاروق اور اسکے دو ساتھیوں کو زخمی کردیا ہے۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ غازی پورہ میں شہباز احمد وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر وسیم بٹ کے گھر میں گھس کر قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
تین زخمی