فیروزوالہ رجسٹریشن برانچ میں سائلوں کو سہولیات دی جاتی ہیں،مظفر حسین بھٹی

فیروزوالہ رجسٹریشن برانچ میں سائلوں کو سہولیات دی جاتی ہیں،مظفر حسین بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ ( نامہ نگار)سابق صدر بار فیروزوالہ مظفر حسین بھٹی ایڈووکیٹ سینئر وکیل ، سرفراز احمد بھٹی ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) سٹی فیروزوالہ کے صدر طارق محمود ڈار ، پیپلز پارٹی کے راہنما رانا مقبول احمد جاوید سماجی کارکن حاجی محمد اکرم کونسلر باؤ رحمت علی اور ذوالفقار علی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ رجسٹریشن برانچ فیروزوالہ میں پورا عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے اس برانچ میں کوئی بد عنوان اور کرپشن کا واقع رونما نہیں ہوا ہے۔ رجسٹری برانچ کے اہلکار محمد نذر اور سید ظفر حسین شاہ و دیگر اہلکار سائلوں سے خوش اسلوبی سے ان کی راہنمائی کرتے ہیں۔ بعد عناصر عملے کو بلیک میل کرنے کے لیے من گھڑت بیان بازی کر رہے ہیں۔

جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔