پولیس کے سازوسامان کیلئے مختص ایک ارب 8کروڑ 58لاکھ کا بیشتر حصہ نوکر شاہی کھا گئی

پولیس کے سازوسامان کیلئے مختص ایک ارب 8کروڑ 58لاکھ کا بیشتر حصہ نوکر شاہی کھا ...

 لاہور(بلال چوہدری)پنجاب بھر میں سول آرمڈ فورسزکو مشینری اینڈ اکوپمنٹ کی مد میں رواں سال ملنے والی103کروڑ 42لاکھ 3ہزار اور پلانٹ اینڈ اکوپمنٹ کی مد میں ملنے والی108کروڑ 58لاکھ 2ہزار روپے کی رقم میں سے بیشتر رقم افسر شاہی کی نظر ہو نے کی وجہ سے تاحال تھانہ کی سطح پر نہ مل سکی جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں تھانوں کے مسائل جنم لینے لگے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہر سال حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کو کروڑوں روپے کی رقم نئی مشینری جن میں مشینیں ،موٹرز ،یو پی ایس، سینسرز ،میٹل ڈیٹیکٹرزاور دیگر اوزار شامل ہیں کی مد میں کروڑوں روپے ملتے ہیں لیکن رواں سال بیشتر رقم تھانوں کو نہیں کی جا سکی ہے جس کی وجہ سے تھانوں اور چوکیوں میں استعمال ہونے والی مشینری ٹوٹ پھوٹ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے بجٹ میں مشینری اینڈ اکوپمنٹ کی مد میں رواں سال103کروڑ42لاکھ 3ہزار اور پلانٹ اینڈ اکوپمنٹ کی مد میں 108کروڑ 58لاکھ 2ہزار روپے کی رقم رکھی گئی تھی ۔پولیس کو ملنے والی یہ رقم14 ہیڈز میں تقسیم کی جانی تھی ۔جن میں صوبائی پولیس کے لئے مشینری اینڈ اکوپمنٹ کے 1کروڑ 10لاکھ ،سپریڈنسی کے مشینری اینڈ اکوپمنٹ کے لئے 34لاکھ،ڈسٹرکٹ پولیس کے پلانٹ اینڈ اکوپمنٹ کے لئے 55لاکھ،مشینری اینڈ اکوپمنٹ کے لئے 7کروڑ 13لاکھ 3ہزار ،سپیشل برانچ کے پلانٹ اینڈ مشینری کے لئے 5لاکھ ،مشینری اینڈ اکوپمنٹ کے لئے 61لاکھ ،سی ٹی ڈی کے پلانٹ اینڈ مشینری کے لئے 5ہزار ،مشینری اینڈ اکوپمنٹ کے لئے 28لاکھ،ایلیٹ فورس کے مشینری اینڈ اکوپمنٹ کے لئے 13لاکھ ،پلانٹ اینڈ مشینری کے لئے 70لاکھ 5ہزار ،بارڈر ملٹری پولیس ڈی جی خان کی مشینری اینڈ اکوپمنٹ کے لئے 1لاکھ ،لیویز کے ڈسٹرکٹ کی سطح پرپلانٹ اینڈ مشینری کی مد میں 5ہزار ،مشینری اینڈ ایکوپمنٹ کے لئے 1لاکھ 50ہزار ،بارڈر ملٹری پولیس راجن پور کے ڈسٹرکٹ سطح پر پلانٹ ایند مشینری کے لئے 5ہزار جبکہ مشینری اینڈ اکوپمنٹ کے لئے 1لاکھ 50ہزار ،پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے لئے 38لاکھ 15ہزار مشینری اینڈ اکوپمنٹ کی مد میں جبکہ 2ہزار پلانٹ اینڈ مشینری کی مد میں پنجاب کانسٹیبلری کے لئے پلانٹ اینڈ مشینری کی مد میں 5ہزار جبکہ مشینری اینڈ اکوپمنٹ کی مد میں 32لاکھ ،پرائیویٹ افراد کو فراہم کی گئی پولیس کے لئے مشینری اینڈ اکوپمنٹ کی مد میں 5ہزار ،قومی رضا کار کے لئے پلانٹ اینڈ مشینری کی مد میں 5ہزار کی مد میں مختلف سطحوں پر رکھے گئے تھے ۔

مزید : علاقائی