سول ڈیفنس کے اہلکار بھاری ذمہ داریوں کے باوجود مناسب معاوضے سے محروم
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکار بھاری ذمہ داریوں کے باوجود مناسب معاوضے سے محروم ہیں ۔دن بھر فرائض سر انجام دینے پر حکومت کی طرف سے سول ڈیفنس کے ملازمین کو 4سوروپے روزانہ کی بنیاد پر اجرت دی جاتی ہے۔شہری دفاع کے لئے کام کرنے والے ملازمین جن میں بم ڈسپوزل،فائیر بریگیڈ اور رضا کار شہر میں اہم مقامات پر فرائض سر انجام دے رہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف حکومت کے متیازی سلوک کی وجہ سے ان کو اجرت انتہائی کم دی جاتی ہے۔شہری دفاع کا محکمہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ماتحت کام کرتا ہے جس کو ڈی سی او آفس سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ڈی سی اوکے تکنیکی مشیر کے طور پر کام کرتا ہے۔ مذکورہ محکمہ مختلف اقسام کے تربیتی پروگرام کو منظم کرنے کا ذمہ دار بھی ہے۔اس محکمہ کے ذیلی شعبوں میں فائر بریگیڈ ،بم ڈسپوزل اور دیگر شامل ہیں، شہری دفاع کی بیداری کا انتخاب بھی ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔