پولیس اہلکاراعظم موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا

پولیس اہلکاراعظم موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں تعینات پولیس اہلکار اعظم موٹرسائیکل چوری کی واردات کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم عرصہ دراز سے پولیس لائن اور اردگرد موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتا تھا، واقعہ کا علم ہونے پر ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے مذکورہ اہلکار کا ریکارڈ اکٹھا کرکے اس کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر گزشتہ روز قلعہ گجر سنگھ پولیس نے پولیس اہلکار اعظم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : علاقائی