وردی پر بیج نہ لگانے پر ایس ایچ او کو کمرے سے نکال دیاگیا

وردی پر بیج نہ لگانے پر ایس ایچ او کو کمرے سے نکال دیاگیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ڈیفنس سرکل اے ایس پی مس ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس وردی پر بیجز لگائے بغیر کمرے میں داخل ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے کو کمرے سے نکال کر ایک گھنٹے تک کمرے کے باہر کھڑارکھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے سب انسپکٹر محمد رضا کسی کام کے سلسلہ میں ایس ڈی پی او ڈیفنس سرکل اے ایس پی مس انوش مسعودکے کمرے میں گیا ۔ ایس ایچ او کی وردی پر پولیس کے بیجز نہ لگانے پر اے ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس کی سرزنش کرتے ہوئے ان کو کمرے سے باہر نکال دیا اور ایک گھنٹے تک اپنے کمرے کے باہر کھڑا رکھا، بعدازاں ان کو کمرے میں آنے کی اجازت دی ۔

مزید : علاقائی