کیمپ جیل کاحوالاتی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی،کومہ میں چلا گیا

کیمپ جیل کاحوالاتی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی،کومہ میں چلا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کیمپ جیل میں منشیات کا ایک حوالاتی سیڑھیوں سے گرنے کے باعث سر ،بازو اور ٹانگوں پر گہرے زخم آنے سے کومہ کی حالت میں چلا گیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ نے علاج معالجہ کی غرض سے اسے جنرل ہسپتال داخل کروا دیا ہے ۔جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج شروع کر نے کے بعد بیہوش ہونے کی وجہ سے مریض کو آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔جیل سپریٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ کے مطابق چند روز قبل برکی کا ایک رہائشی ماجد جو کہ 4بچوں کا باپ ہے ۔پولیس اسے منشیات رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل چھوڑ گئی تھی یہ حوالاتی جیل میں نئی اور پرانی جیل کے درمیان جو سیڑھیاں واقع ہیں وہاں سے گزرتے ہوئے سیڑھیوں سے سر کے بل گرپڑا،جس کے باعث اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ دماغ میں خون جمع ہو جانے کے باعث وہ بیہوش ہو گیا ۔انہوں نے بتایا ہے کہ قیدی کو ہوش میں لانے کے لئے ڈاکٹر سخت تگ و دور کر رہے ہیں تاہم خون جم جانے کے باعث یہ خاصا مشکل ہے۔

مزید : علاقائی