نشتر کا لو نی ، پلازہ میں آتشزدگی ،ہز ار وں روپے کا سامان جل گیا
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) نشتر کا لو نی کے علاقے میں پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہز ار وں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نشتر کا لو نی کے علاقے بینک سٹا پ کے قر یب واقع شر یف کے پلازہ کی چھت پر لگے جر نٹیر کی بیٹر ی شارٹ سرکٹ کے باعث زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔