جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا

جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر ) جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافروں کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا، ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاہور ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے مطابق جعلی دستاویزات پر الگ الگ لاہور پہنچنے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام نے جاسم عقیل اور علی حسن کو جعلی دستاویزات دکھا کر لاہور داخل ہونے کے جرم میں پکڑ لیا۔ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی