ورلڈ باؤلنگ سنگلز چمپےئن شپ 2016ء کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

ورلڈ باؤلنگ سنگلز چمپےئن شپ 2016ء کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن نے قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والی ورلڈ باؤلنگ سنگلز چیمپےئن شپ 2016ء کیلئے چاررکنی سکواڈکا اعلان کر دیا۔ پاکستان سکواڈمیں ماجد، صادق، صالح اور ٹیم مینجرجدون گل شامل ہیں، ورلڈ باؤلنگ سنگلز چیمپےئن شپ قطر کے شہر دوحہ میں یکم دسمبر سے شروع ہو گی جو 9 دسمبر تک جاری رہے گی، سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان کے مطابق پاکستانی ٹیم میں پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے ٹاپ سیڈز پلیئرز شامل کئے گئے ہیں جو کسی بھی ملک کے باؤلنگ ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ پاکستان ٹیم نے اس چمپےئن شپ کیلئے بھر پور تیاری کی ہے اور وہاں کی کنڈیشن سے بھی اچھی طرح واقف ہیں اور امید ہے کہ پاکستانی ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔

جبکہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں ہونے والی نیشنل جونےئر آل سٹار باؤلنگ چمپےئن شپ جو29 نومبر سے 7 دسمبر2016ء تک سن ویں میگا لین سن ویں پیرامیڈ کوالالمپور میں کھیلی جائے گی۔ جسمیں پاکستان کے ٹاپ سیڈز جونےئرکھلاڑی احمر عباس، دانیال شاہ اور طلحہ مزمل شرکت کریں گے، سیکرٹری فیڈریشن نے مزیدکہا کہ سپورٹس بورڈ آف پاکستان کو سالانہ چیمپےئن شپ کا کلینڈر جمع کرنے کے باوجود سپورٹس بورڈ سے سپیشل گرانٹ نہیں مل سکی جس کی وجہ سے تمام کھلاڑی اپنے خرچے پر چیمپےئن شپ میں شرکت کر رہی ہیں۔ سیکرٹری نے وفاقی وزیر کھیل سے اپیل کی ہے کہ ہمارے لئے سپیشل گرانٹ کی منظوری دیں تاکہ ہم بین الاقوامی سطح پر باؤلنگ کے کھیل میں ملک کا نام روشن کر سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی