غیر مناسب تصاویر ،رونی نے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی

غیر مناسب تصاویر ،رونی نے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی

لندن (اے این این)انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان وین رونی نے عبوری منیجرگیرتھ ساتھ گیٹ سے ٹیم کے ہوٹل میں بین الاقوامی ڈیوٹی کے دوران ایک شادی کی تقریب کی تصاویر سامنے آنے پر غیر مشروط طور پر معافی مانگی لی ہے ۔وین رونی کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں انھوں نے ان تصاویر کو’’غیر مناسب‘‘قراردے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وین رونی نے سنیچر کی رات شراب پی ہوئی تھی۔انگلینڈ نے جمعے کو کھیلے جانے والے فٹبال کے عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچ میں سکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔دوسری طرف انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی فرصت کے اوقات کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے گی۔رونی کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انھیں ان کے مداحوں کے ساتھ لی جانے والی تصاویر کے شائع ہونے پر افسوس ہے۔بیان کے مطابق اگرچہ اس دن انگلینڈ کے پورے سکواڈ اور سٹاف کی چھٹی تھی تاہم وہ اس بات کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ شائع ہونے والی تصاویر 'غیر مناسب تھیں۔رونی نے اس تصاویر کے شائع ہونے کے بعد عبوری مینیجر گیرتھ ساتھ گیٹ اور انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے تکنیکی ڈائریکٹر ڈین ایش روتھ سے 'غیر مشروط' معافی مانگی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اپنے نوجوان مداحوں سے بھی معافی مانگتا ہوں جنھوں نے ان تصاویر کو دیکھا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی