آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

کینبرا(اے پی پی) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقن ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکی ہے، مہمان جنوبی افریقہ ویمن کو پریکٹس میچ میں آسٹریلیا گورنر جنرل الیون کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 20 نومبر، تیسرا میچ 23 نومبر، چوتھا میچ 27 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی