اسلام آباد انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے مزید دو میچز آج کھیلے جائیں گے

اسلام آباد انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے مزید دو میچز آج کھیلے جائیں گے

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ کے مزید دو میچز(آج)جمعہ کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ رائزنگ سٹار کلب اور میڈاس کلب کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرے میچ میں جنگ سیداں کلب کا مقابلہ ریڈ ٹائیگرز کلب سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی