اللہ اکبر‘اللہ اکبر‘ اسرائیلی پارلیمینٹ اذان سے گونج اٹھی،یہودی تلملاتے رہ گئے

اللہ اکبر‘اللہ اکبر‘ اسرائیلی پارلیمینٹ اذان سے گونج اٹھی،یہودی تلملاتے ...

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن نے ایسا کام کردیا ہے جس کے کرنے کی ہمت کسی بھی اسلامی ملک کو نہیں ہوئی ہے،مسجدوں میں اذان پر پابندی کے مجوزہ بل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیست)میں ہی اذان دے کر یہودیوں کو حواس باختہ کر دیا،مسلمانوں کے بدترین دشمن کے گھر میں ’’اللہ اکبر‘‘کی صدا بلند ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی طرف سے لاوڈ سپیکروں پر اذان دینے پر پابندی کا قانون منظور کیے جانے کے بعد اسے پارلیمنٹ میں رائے شماری کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن احمد التیبی نے حکومت کی جانب سے اذان پر پابندی کے مجوزہ بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہودی لابی اسلام فوبیا کا شکار ہے۔ بل کی منظوری اسرائیلی فاشسٹ معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔اس دوران ایک اور مسلم رکن طالب ابو عرار نے پارلیمنٹ میں اذان دینا شروع کر دی تو یہودی اراکین پارلیمنٹ نے انہیں روکنے کے لئے شور شرابہ شروع کر دیا لیکن اس کے باوجود مسلم رکن نے اذان مکمل کی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مسودے میں سفارش کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ تمام مساجد میں اذان دینے پر پابندی عائد کی جائے۔ تاہم اسرائیلی وزیر داخلہ نے موقف اختیار کیا کہ اگر فلسطین کی مساجد میں لاوڈ سپیکروں پر اذان دینے پر پابندی عائد کی گئی تو اس کے نتیجے میں یہودیوں کے مذہبی شعائر بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ ہفتے کے روز ہونے والے یہودی مذہبی اعلانات’’وسل‘‘ بھی اس قانون کی زد میں آ سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول