ترک صدر لاہور سے واپس وطن روانہ ، وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے رخصت کیا

ترک صدر لاہور سے واپس وطن روانہ ، وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے رخصت کیا

لاہور(سٹی رپورٹر)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اپنے دورہ لاہورکے بعد رات واپس روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ائیر پورٹ پر ترکی کے صدر کو رخصت کیا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے صدر کی لاہور میں میزبانی کرکے ہمیں بے پناہ خوشی ہوئی ہے اور ترکی کے صدررجب طیب اردوان اپنے دوسرے گھر تشریف لائے تھے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ترکی کے صدر کو ان کے دورہ پاکستان کی تصویروں پر مبنی البم پیش کی ۔

رخصت

مزید : صفحہ اول