پارلیمنٹ میں جنرل راحیل شریف کا ترک صدر کو سلیوٹ

پارلیمنٹ میں جنرل راحیل شریف کا ترک صدر کو سلیوٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک افواج کے سربراہان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کو سیلوٹ کیا اور ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف جمہوریت کے حامی ہیں بلکہ منتخب نمائندوں کی عزت کرنا بھی جانتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اپنے ہم منصب کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے مختلف اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب ترک صدر خطاب کیلئے آئے تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف (جو ایئر چیف اور نیول چیف کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے) نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو پروٹوکول کے مطابق سیلوٹ کیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے ترک صدر کو سیلوٹ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ صرف جمہوریت کے حامی ہیں بلکہ منتخب نمائندوں کی عزت کرنا بھی جانتے ہیں

مزید : صفحہ اول