ترک صدر کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیہ میں لذیز کھانوں کا اہتمام

ترک صدر کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیہ میں لذیز کھانوں کا اہتمام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے شاہی قلعے میں ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور معزز مہمان کی تواضع کیلئے پاکستان کے معروف اور انتہائی لذیز کھانوں کا اہتمام کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق معزز مہمان کے اعزاز میں لاہور میں خصوصی طور پر تیاریاں کی گئیں جبکہ لاہور کے شاہی قلعہ میں عشائیے کا اہتمام کیا گیاہے جس میں مختلف قسم کے کھانے تیار کیے گئے ہیں۔ عشائیہ کے دستر خوان پر مٹن،حلیم،ہریسہ،سیخ کباب ،مرغئی زعفرانی،ڈولما،فرائیڈ فش ،جھینگا،ملغئی قورمہ خشک میوہ جات کا اہتمام کیا گیاہے اس کے علاوہ مختلف قسم کے انتہائی لذیز مشروبات بھی پیش کی جائیں گی۔

مزید : صفحہ اول