بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی تباہ کن ہے، امریکہ

بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی تباہ کن ہے، امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون پر زور دیتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران بلو چستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سے متعلق سوال پر کہا کہ امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھے گا۔بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی تباہ کن ہے اور اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید : صفحہ اول